کوہاٹ ،پولیس نے فائرنگ کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا

منگل 18 مارچ 2025 20:40

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2025ء) کوہاٹ پولیس نے فائرنگ کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چندروز قبل کوہاٹ کے شہری علاقہ جنگل خیل میں مسجد قاسم خان کے قریب افطاری کے وقت فائرنگ کے نتیجے میں ایک راہ گیر زخمی ہوگیا تھا جس پر پولیس سٹیشن جنگل خیل نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کردی اور فائرنگ کے الزام میں مبینہ ملزم خان عرف خانو ولد وزیراعظم سکنہ جنگل خیل گرفتار کرلیا۔