1994 کے کلاس فیلوز اور اساتذہ کے اعزاز میں شاندار افطار ڈنر

بدھ 19 مارچ 2025 22:12

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2025ء) گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول شیخوپورہ کے 1994 کے کلاس فیلوز اور اساتذہ کے اعزاز میں شاندار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

افطار ڈنر کی یہ تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں 50 سے زائد سابق طلبہ اور تقریباً 10 اساتذہ نے شرکت کی جنہوں نے 1994 میں مذکورہ اسکول میں تدریسی خدمات انجام دی تھیں یہ یادگار ملاقات کئی سالوں بعد دوستوں اور اساتذہ کے لیے جذباتی اور خوشگوار لمحات لے کر آئی۔

اس موقع پر شرکاء نے ایک دوسرے سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا اور اسکول کے پرانے یادگار لمحات کو تازہ کیا سابق طلبہ نے اساتذہ کے ساتھ گزرے وقت کو یاد کرتے ہوئے ان کی محنت اور تربیت کو سراہا اور تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء نے اس قسم کی مزید ملاقاتوں کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا تاکہ یہ رشتہ مزید مضبوط ہو اور پرانی یادیں تازہ ہوتی رہیں۔

متعلقہ عنوان :