Live Updates

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سےکمشنر افغان مہاجرین شکیل محمد صافی کی ملاقات

منگل 12 مئی 2026 21:11

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سےکمشنر افغان مہاجرین شکیل محمد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2026ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سےکمشنر افغان مہاجرین شکیل محمد صافی نے گورنر ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

منگل کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے حوالہ سے ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کمشنر افغان مہاجرین نے گورنر کو افغان واپس جانے والے باشندوں کے ٹرانزٹ کیمپوں پر فراہم کی جانے والی سہولیات سے آگاہ کیا۔انہوں نے گورنر کو بتایا کہ گزشتہ ہفتہ گورنر کی ہدایات اور وفاقی حکومت کی پالیسی کی روشنی میں افغانستان واپس جانے والوں کے لئے سہولیات میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

Live آپریشن غضب للحق سے متعلق تازہ ترین معلومات