یورپی ممالک میں کشتیوں کے زریعے غیر قانونی طور پر پہنچنے والے افراد میں سب سے زیادہ تعداد پاکستانیوں کی ہوتی ہے،ڈ اکٹر طارق فضل چوہدری

منگل 12 مئی 2026 21:02

یورپی ممالک میں کشتیوں کے زریعے غیر قانونی طور پر پہنچنے والے افراد ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2026ء) ایوان بالا کو وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بتایا ہے کہ یورپی ممالک میں کشتیوں کے زریعے غیر قانونی طور پر پہنچنے والے افراد میں سب سے زیادہ تعداد پاکستانیوں کی ہوتی ہے۔منگل کو ایوان بالا میں سینیٹر جان محمد کے ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر پارلیمانی امور نے بتایا کہ حکومت کے پاس ایسی کوئی اطلاعات یا ڈیٹا نہیں ہے کہ یو اے ای یا کسی بھی ملک سے کسی خاص فرقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو نکالا جارہا ہے۔

انہوںنے کہاکہ یو اے ای ہمارا برادر اسلامی ملک ہے ان کی طرف سے پاکستان کو دئیے جانے والے قرضے کی واپسی کے وقت بھی سوشل میڈیا پر بہت زیادہ شور مچایا گیا جو کہ درست نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ دفتر خارجہ کی جانب سے بھی تمام تر صورتحال پر وضاحت جاری کردی گئی ہے کہ یو اے ای سے کسی بھی پاکستانی کو بغیر انہوں نے کہاکہ پوری دنیا میں جو لوگ غیر قانونی طریقے سے یورپ کے ممالک میں غیر محفوظ کشتیوں کے زریعے پہنچتے ہیں اس میں سب سے بڑی تعداد پاکستانیوں کی ہے۔

انہوںنے کہاکہ اس وقت جو بھی پالیسی بنائی گئی ہے وہ انہی مشکلات کو سامنے رکھتے ہوئے بنائی گئی ہے۔انہوںنے کہاکہ ائیرپور ٹ پر سٹاپ لسٹ ایک الگ معاملہ ہے جن لوگوں کے خلاف ایف آئی آرز ہیں یا دیگر وجوہات کی وجہ سے ان کو روکا جاتا ہے۔۔۔۔