نیشنل ٹی ٹونٹی کپ : فیصل آباد ، اسلام آباد ، سیالکوٹ، حیدرآباد کی کامیابیاں

بدھ 19 مارچ 2025 22:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2025ء) نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں فیصل آباد نے راولپنڈی کو، اسلام آباد نے ڈیرہ مراد جمالی کو، سیالکوٹ نے فاٹا کو اور حیدرآباد نے ایبٹ آبادکو شکست دیدی۔ پی سی بی کے مطابق اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں فیصل آباد نے راولپنڈی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 20 اوورز میں3 وکٹوں پر207 رنز بنائے۔

اویس ظفر نے 6چھکوں اور6 چوکوں کی مدد سے 87 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ رئیس بٹ نی53 رنز اسکور کیے۔ راولپنڈی کی ٹیم 183 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ مہران ممتاز نی51 رنز اسکور کیے۔مومن قمر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔اسلام آباد نے ڈیرہ مراد جمالی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 184 رنز اسکور کیے۔ روحیل نذیر 58 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔

(جاری ہے)

طارق جمیل نے 32 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ڈیرہ مراد جمالی 6 وکٹوں پر 116 رنز بناسکی۔محمد شاہد 32 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ تیسرے میچ میں سیالکوٹ نے ٹاس جیت کر فاٹا کو بیٹنگ دی جو 107 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔محمد نعیم نی39 رنز بنائے۔حسن علی اور اسامہ میر نے بالترتیب 16 اور 19رنز دے کر تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ سیالکوٹ نے مطلوبہ اسکور 15 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

محمد ہریرہ 37 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ طاہر بیگ نے بھی37 رنز بنائے۔ چوتھے میچ میں ایبٹ آباد کی ٹیم حیدرآباد۔کے خلاف127 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔شاہ زیب خان نے 31 رنز اسکور کیے۔کاشف بھٹی۔ جواد بھٹی اور ماجد اصغر نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔حیدرآباد نی3 وکٹوں پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔سعد خان نی43 رنز اسکور کیے۔