لله*درخشندہ تعلیمی روایات کا امین گورنمنٹ خواجہ فرید کالج پنجاب میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔‘ڈاکٹر شرافت علی

بدھ 19 مارچ 2025 19:25

1 رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2025ء) درخشندہ تعلیمی روایات کا امین گورنمنٹ خواجہ فرید کالج پنجاب میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر کالجز ڈویژن بہاولپور ڈاکٹر شرافت علی نے اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر اپنے اصل مقصد فروغ معیار تعلیم کو حاصل کرنا ہے، تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت تعمیر شخصیت کے لیے بہت ضروری ہے۔

اختلاف رائے کا حق کو تسلیم کرنے کی عادت بنائی جائے اور طلباء کو بھی اس کی تلقین کرنی چاہیے، ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اب پہلے سے زیادہ ایکٹو ہو چکا ہے۔ قبل ازیں پرنسپل کالج ہذا ڈاکٹر خالد محمود نے ڈائریکٹر کالجز کو خوش آمدید کہا اور بتایا کہ گزشتہ برس خواجہ فرید گریجویٹ کالج میں داخلے کا ٹارگٹ حاصل کر کے تعریفی سند کا حق دار ٹھہرا۔

(جاری ہے)

پروگرام کے اختتام پر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر سائرہ بانو نے مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا۔ اس پروگرام سے قبل ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر شرافت علی نے موسم بہار کی شجرکاری مہم کے سلسلے کا آغاز کرتے ہوئے خواجہ فرید گریجوئیٹ کالج اور خواتین کالج میں پودے لگائے اور کالجز میں زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی تلقین کی،شجرکاری کے اس موقع پر طلبہ کی کثیر تعداد کے علاوہ پروفیسر محمد افضل بیگ، پروفیسر خلیل اختر پرویا، پروفیسر ڈاکٹر محمد مسلم، پروفیسر ذوالفقار علی نیازی، پروفیسر محمد شفیق، پروفیسر ڈاکٹر زاہد اختر شاہین، پروفیسر وحید الدین، پروفیسر حافظ سعید احمد، پروفیسر شہباز نیئر، پروفیسر عمران حسین، پروفیسر شعیب کاظمی، پروفیسر ظفر اقبال جاوید، پروفیسر جاوید اقبال شاد، پروفیسر محمد جہانگیر پروفیسر نعمان، پروفیسر سجیلا یوسف، پروفیسر شبانہ شاہد، پروفیسر رمیش رام، پروفیسر درشن جی، پروفیسر محمود عالم اور دیگر اساتذہ نے بھی شجرکاری مہم میں بھر پور حصہ لیا اور وطن عزیز کو آلودگی سے پاک سر سبزو شاداب بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

انھوں نے کہا کہ ’’ہر بشر دو شجر‘‘ کے ماٹو پر عمل کرے۔ تاکہ وطن عزیز کو صاف شفاف ماحول میسر آ سکے۔