لیگی رہنماء عبدالجلال کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آئے روز علما کرام کے قتل کی شدید مذمت

بدھ 19 مارچ 2025 20:10

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2025ء)مسلم لیگ (ن)ضلع صوابی کے سوشل میڈیا ٹیم کے رہنما عبدالجلال نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آئے روز علما کرام کے قتل عام کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ایک طرف پختون قوم آور دوسری طرف علما کرام کا قتل عام جاری ہے، لوگ مسجدوں اور مدرسوں میں بھی محفوظ نہیں ، خیبرپختونخوا میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ۔

(جاری ہے)

حکومت صوبے میں امن و امان قائم رکھنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے ، جس کی وجہ سے آئے روز بیگناہ لوگوں کا قتل عام کا سلسلہ جاری ہے ۔