
غزہ: دھماکہ میں یو این اوپس کا ایک اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی
یو این
بدھ 19 مارچ 2025
21:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 19 مارچ 2025ء) وسطی غزہ کے علاقے دیرالبلح میں اقوام متحدہ کی عمارت کے احاطے میں بم دھماکے سے عملے کا ایک رکن ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔
یہ دھماکہ امدادی و ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے اقوام متحدہ کے دفتر (یو این اوپس) کی عمارت میں صبح گیارہ بجے ہوا جس کی تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔ تاہم ادارے کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اَن پھٹے گولہ بارود کو تلف کرنے کی کسی کارروائی کے دوران پیش نہیں آیا۔
اطلاعات کے مطابق، اسرائیل کی فوج نے دفتر کے احاطے میں کسی طرح کی کارروائی کرنے کی تردید کی ہے۔
'یو این اوپس' کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہورہے موریرا ڈا سلوا نے برسلز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اسرائیل کی فوج اس دفتر سے اچھی طرح آگاہ ہے اور باہمی رابطوں کے ذریعے اس جگہ کو حملوں سے تحفظ دینے کا اہتمام بھی کیا گیا ہے جہاں صرف اقوام متحدہ کے اہلکار کام کرتے ہیں۔
(جاری ہے)
غیر حادثاتی دھماکہ
ڈائریکٹر جنرل کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ حادثاتی طور پر نہیں ہوا اور اس بارے میں مزید اطلاعات حاصل کی جا رہی ہیں۔ تاہم، اب تک یہ تصدیق ہو چکی ہے کہ یہ واقعہ دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے ہوا جو ادارے کی عمارت پر گرایا یا داغا گیا تھا اور گرنے کے بعد اس کے احاطے میں پھٹ گیا۔ البتہ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا یہ دھماکہ فضا سے برسائے گئے کسی بم کا تھا یا توپ اور مارٹر کا گولہ تھا۔
انہوں ںے بتایا کہ اس واقعے سے پہلے بھی ادارے کا یہ دفتر حملوں کی زد میں آ چکا ہے۔ ایسے ایک واقعے میں بم عمارت کے قریب گرے لیکن خوش قسمتی سے کوئی نقصان نہیں ہوا
ان کا کہنا ہے کہ امدادی مقاصد کے لیے استعمال ہونے والی عمارتوں پر حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں۔ تمام فریقین پر لازم ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے اہلکاروں اور عمارتوں کو حملوں کا نشانہ نہ بنائیں کیونکہ ان سے انتہائی المناک اور تباہ کن حالات کا سامنا کرتے لوگوں کی زندگی کو تحفظ مہیا کیا جاتا ہے۔
مزید اہم خبریں
-
سلامتی کونسل: جنوبی سوڈان میں یو این مشن کی مدت میں توسیع
-
پوپ لیو کو کیتھولک روحانی پیشوا منتخب ہونے پر گوتیرش کی مبارکباد
-
مشرقی یروشلم میں فلسطینی سکولوں میں اسرائیلی کارروائی کی مذمت
-
اسلام آباد کی تمام بلند عمارتوں پر ہنگامی سائرن نصب کر دئیے گئے
-
پاک فوج نے بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹر تباہ کر دیا
-
اللہ نہ کرے کہ ایٹمی جنگ ہو، ایٹمی جنگ کا آپشن دونوں ممالک کے پاس نہیں ہے
-
سندھ میں یونیسف اساتذہ اور طلباء کو جدید تعلیم و تربیت دینے میں مصروف
-
اسرائیلی کارروائی: مغربی کنارے پر بڑی تعداد میں فلسطینی گھر مسمار
-
پاکستان نے چینی ساختہ "جے 10" طیاروں سے 2 بھارتی جہاز مار گرائے
-
موجودہ حالات میں سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جانا چاہیے اور ان کے گرد مزید گھیرا تنگ نہ کیا جائے
-
آج ڈرونز آئے ہیں کل جہازآئے تھے ہم اپنا دفاع کریں گے
-
قوم منتظر ہے کہ نواز شریف بھی بھارتی جارحیت کے خلاف بات کریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.