جعفر ایکسپریس پر حملے کا مقدمہ درج کرلیاگیا

بدھ 19 مارچ 2025 21:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2025ء)بلوچستان کے علاقے بولان میں دہشت گردی کا شکار ہونے والی جعفر ایکسپریس پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملے کا مقدمہ نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف سی ٹی ڈی تھانہ نصیر آباد میں ڈسٹرکٹ آفیسر سی ٹی ڈی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔مقدمہ انسداد دہشت گردی اور ریلوے ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

(جاری ہے)

مقدمے کے مطابق جعفرایکسپریس صبح 9بجے کوئٹہ سے پشاور کیلئے روانہ ہوئی تھی اور دن ایک بجے ریلوے ٹریک کو بارودی مواد کے دھماکے سے اڑادیا گیا، دہشت گردوں نے ٹرین اور مسافروں پر اسلحہ اور راکٹ لانچر سے حملہ کیا۔مقدمے کے مطابق ٹرین 11بوگیوں پر مشتمل تھی، مسافروں کی کثیر تعداد ٹرین میں سوار تھی، سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرکے یرغمالی مسافروں کو آزاد کرایا تھا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔