عراق میں داعش کے 2 جنگجو مارے گئے

جمعرات 20 مارچ 2025 11:36

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2025ء) عراقی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں داعش کے 2 جنگجو مارے گئے۔شنہوا کے مطابق عراقی فوج نے بتایا کہ صوبے صلاح الدین میں عراقی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے دو جنگجو مارے گئے اور دو زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ کے سکیورٹی میڈیا سیل نے ایک بیان میں کہ ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں میں سے ایک خودکش حملہ آور تھا جس نے دھماکہ خیز بیلٹ پہن رکھی تھی، جب کہ دو زخمی موقع سے فرار ہو گئے۔