
غزہ میں مستقل اور پائیدارجنگ بندی، اسرائیلی جارحیت کو روکنے اور مذاکرات کی طرف لوٹنے کی اشد ضرورت ہے ،عرب اسلامی وزارتی کمیٹی
جمعرات 20 مارچ 2025 14:42
(جاری ہے)
اس کے سبب موجودہ کوششیں برباد ہو جائیں گی جن کا مقصد خطے میں سکون اور استحکام کو یقینی بنانا ہے۔ کمیٹی نے ایک بار پھر عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کے لئے اپنی اخلاقی اور قانونی ذمے داریاں پوری کرے اور فوری طور پر مداخلت کرے تا کہ اسرائیل اپنی جارحیت اور خلاف ورزیوں کا سلسلہ فوری طور پر روک دے۔
کمیٹی نے زور دیا کہ غزہ میں مستقل اور پائیدارجنگ بندی، اسرائیلی جارحیت کو روکنے اور بات چیت دوبارہ شروع کر کے مذاکرات کی طرف لوٹنے کی اشد ضرورت ہے۔ اس طرح جنگ بندی معاہدے کے تمام مراحل پر عمل درآمد اور غزہ کی پٹی میں جنگ کا خاتمہ ہو سکے گا۔کمیٹی نے ایک بار پھر اپنا یہ موقف دہرایا کہ عرب منصوبے اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق دو ریاستی حل کے سلسلے میں منصفانہ اور پائیدار امن کو یقینی بنانا اہمیت کا حامل ہے۔ اس کے ساتھ فلسطینی عوام کے قانونی حقوق کے تحفظ کی ضمانت دی جائے۔ ان میں فلسطینیوں کی ایک آزاد ریاست کا قیام شامل ہے جو 1967 کی سرحدوں پر مشتمل ہو اور اس کا دار الحکومت مشرقی بیت المقدس ہو۔ واضح رہے کہ یہ کمیٹی 11 نومبر 2023 کو بنائی گئی تھی۔ اس کی رکنیت میں سعودی عرب، مصر، اردن، قطر، بحرین، ترکیہ، انڈونیشیا، نائجیریا اور فلسطین کے وزرائے خارجہ کے علاوہ عرب لیگ اور اسلامی کانفرنس تنظیم کے دونوں سیکرٹری جنرل شامل ہیں۔ غزہ میں اسرائیلی جارحیت میں منگل کی صبح سے بدھ کی رات تک 470 سے زیادہ فلسطینی لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ان میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
پاک بھارت کشیدگی؛ ایمریٹس نے پاکستان کیلئے پروازیں معطل کردیں
-
چین اورروس کے تعلقات مسلسل نئی قوت حاصل کر رہے ہیں، چینی صدر
-
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نئی دلی پہنچ گئے
-
ڈزنی کی مشرق وسطی میں انٹری، ابوظبی میں جدید ترین تھیم پارک کا اعلان
-
امریکہ کا ایک اور جنگی طیارہ بحیرہ احمر میں جا گرا
-
بھارت کے سکھ فوجیوں کی بغاوت، پنجاب کے دشمیش کالج میں پاکستانی پرچم لہرادیا، گرپتونت پنوں
-
بھارت میں بیل کی اسکوٹر پر سواری نے لوگوں کو حیران کردیا
-
برطانوی خبر رساں ادارے نے مقبوضہ کشمیر میں 3 طیارے گرنے کی تصدیق کر دی
-
طیاروں کے بعد بھارت کی کرنسی بھی زمین بوس
-
بھارتی حملے، ترکیہ نے پاکستان کیساتھ کھڑا ہونے کا پیغام دیدیا
-
بھارتی ایئر لائن کی پرواز کو بم سے اڑانے کی دھمکی موصول
-
بھارت کا بڑا نقصان، کئی بڑے ہوائی اڈے بند، فلائٹ آپریشنز معطل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.