قوم کو اتحاد بین المذہب ، اخوت، بھائی چارے اور اتفاق کا مظاہرہ کرناہوگا ، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ

جمعرات 20 مارچ 2025 17:36

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2025ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے کہا ہے کہ ملک میں درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے قوم کو اتحاد بین المذہب ، اخوت، بھائی چارے اور اتفاق کا مظاہرہ کرنے ہوگا ۔ انہوں نے جمعرات کویوم شہادت حضرت علیؓ ، یوم القدس اور جمعتہ الوداع کے اجتماعات کے سلسلہ میں ضلعی امن کمیٹی سیالکوٹ کے ممبران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن کے سفاک دشمن پر کڑی نظر رکھنا ہوگی تاکہ کوئی شر پسند ہماری امن کی فضا کو خراب کرسکے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ علماکرام اور مذہبی عمائدین عوام کو صبر، برداشت اور رواداری کی جانب راغب کریں تاکہ معاشرہ امن کا گہوارہ بن سکے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس حسب روایت حضرت علیؓ کے یوم شہادت کے سلسلہ میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کرے گی اور سلسلہ میں تمام متعلقہ حکام کو احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس کے آخر میں ملک و قوم کی سلامتی اور استحکام کے لئے دعا کی گئی۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ایوب بخاری ، ڈی ایس پی لیگل شعیب مختار، انچارج سکیورٹی برانچ حافظ سعید ، ڈسٹرکٹ خطیب اوقاف قاری غلام حسین، قاری محمد مصسی، ڈی او آر ضلع کونسل نعیم منظور ، ایم او آر ایم سی پسرور سید اسد حسین، ایم او آئی سمبڑیال عزیر ارشد، نمائندہ ریسکیو 1122 شوکت علی ساجد اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :