کہ میجر سعد بن زبیر ایک بہادر فوجی اور بے مثال انسان تھے،سابق معاون خصوصی ہمراہ وزیراعظم آزاد کشمیر لائبہ احمد

جمعرات 20 مارچ 2025 17:36

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2025ء)معروف سیاسی و سماجی رہنما وسابق معاون خصوصی ہمراہ وزیراعظم آزاد کشمیر لائبہ احمد نے بنی پساری ضلع باغ آزاد جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے بہادر سپوت،میجر سعد بن زبیر کی شہادت پر بلندی درجات کے لیے دعا کرتے ہوئے انہیں زبردست الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔میجر سعد بن زبیر، جو اس وقت 157 وِنگ، 29 بریگیڈ، ایف سی بلوچستان میں خدمات انجام دے رہے تھے، ایک غیر معمولی افسر،اور سچے محب وطن تھے،جنہوں نے مادرِ وطن کی حفاظت میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

ان کی عظیم قربانی نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔لائبہ احمد نے کہا کہ میجر سعد بن زبیر ایک بہادر فوجی اور بے مثال انسان تھے، جن کی مسکراہٹ،نرم دلی اور دوسروں کی مدد کا جذبہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

وہ اپنی قیادت، حوصلے اور بلند کردار کی بدولت ہر دلعزیز تھے اور ہمیشہ دوسروں کی حوصلہ افزائی اور مدد کے لیے کوشاں رہتے تھے۔

حالیہ دہشتگردی میں آزادکشمیر کے متعدد نوجوان وطن عزیز کا دفاع کرتے ہوئے شہید ہوئے پاکستان کے دفاع میں کشمیریوں کا لہوا بھی شامل ہے ۔ اس وقت ملک پاکستان دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے جس سے نمبرآزما ہونے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پرمتحد ہو کرمتفقہ لائحہ عمل طے کرنا ہوگا۔ دہشتگر ملک کو ترقی کی راہ سے روکناچاہتے ہیں اور ملک میں انتشار پیدا کرنے چاہتے ہیں جن کاقلمع قمع کرنا وقت کی عین ضرورت ہے ۔

ملک میں امن وعامہ کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے پاک فوج کی قربانیوں کو کسی صورت فراموش نہیں کیاجاسکتا۔ میجر سعد بن زبیر کی شہادت پر پوری کشمیری قوم رنجیدہ ہے مگر شہداء کالہو کبھی رائیگاں نہیں جائے گا۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ میجر سعد بن زبیر کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ کو صبر جمیل عطا کرے آمین۔۔