جامعہ ملاکنڈ میں تکمیل قرآن بسلسلہ نماز تراویح کی پر وقار تقریب

جمعرات 20 مارچ 2025 23:35

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2025ء) جامعہ ملاکنڈ میں اسلامی جمعیت طلبہ کی سینٹر ل جامعہ مسجد میں نمازتراویح میں ختم القرآن اختتام پذیر ہوگئی ۔اختتامی تقریب میں ناظم جامعہ ملاکنڈ معاز خان،سیکرٹری اطلاعات رومان ایوب ،معتمد جامعہ سراج الحق اور یونیورسٹی طلباء کثیر تعداد میں شریک تھی ۔اپنے خطاب میں ناظم جامعہ معاز خان نے کہا کہ قرآن وسنت پر عمل پیر ہوکر خوشحالی اور کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

رمضان المبارک مقدس مہینہ ہے جو مسلمانوں کی زندگیوں میں انقلابی تبدیلی لاتاہے ،انہیں صبر ،استقامت اور تقوی ٰکی راہ پر گامزن کرتاہے ۔قرآن رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں نازل ہوا،انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک میں قرآن کا نظام نافذہو۔ان شاء اللہ اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ میں اسلامی اقدار کی ترویج کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی ۔ناظم جامعہ معاز خان نے نماز تراویح میں قرآن مکمل کرنے والے حفاظ کرام اراکین جمعیت بلال غفور اور حنیف اللہ کو مبارکبادی اور تحائف سے نوازا ۔اس موقع پر ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئیں ۔