سوات، ایس پی ٹریفک حبیب اللہ خان کاقمبر بائی پاس چوک کا دورہ

ٹریفک نظام کا جائزہ لیا، بہترین ڈیوٹی پر ٹریفک حکام کو شاباش ،کوتاہی برتنے پر سرزنش

جمعرات 20 مارچ 2025 20:00

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2025ء)ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ خان کاقمبر بائی پاس چوک کا دورہ کیا اور ٹریفک نظام کا جائزہ لیا، بہترین ڈیوٹی پر ٹریفک حکام کو شاباش تو کوتاہی برتنے پر سرزنش کی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایس پی ٹریفک وارڈن سوات حبیب اللہ خان نے قمبر بائی پاس چوک کا دورہ کیا، انہوں نے ٹریفک میں آنے والی رکاوٹ کا جائزہ لیا،اس موقع پر ان کے ہمراہ انچارج سیکٹر سٹی شکیل خان اور لائن افیسر ٹریفک وارڈن افضل خان بھی موجود تھے، انہوں نے ٹریفک حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی سہولت کیلئے تمام تر صلاحیت بروئے کار لائی جائے رمضان المبارک کے آجری آیام ہیں۔

دوردراز علاقوں سے عوام نے شہر کا رخ کر لیا ہیں۔ ٹریفک حکام بہترین حکمت عملی اپنا کر ڈیوٹی نبھائے تاکہ ٹریفک روانی میں خلل پیدا نہ ہو۔ ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے ایس پی ٹریفک وارڈن نے کام والی جگہوں پر اضافی نفری بھی تعینات کی تاکہ لوگوں کو تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔