
روس یوکرین جنگ: بجلی گھروں پر حملے نہ کرنے کے اعلان کا خیرمقدم
یو این
جمعرات 20 مارچ 2025
21:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 20 مارچ 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے یوکرین اور روس میں توانائی کے نظام پر حملے بند کرنے کے لیے دونوں ممالک اور امریکہ کی جانب سے کیے گئے اعلانات کا خیرمقدم کیا ہے۔
سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ ہر انداز میں جنگ بندی خوش آئند ہے لیکن اس سے یوکرین میں منصفانہ امن کی راہ ہموار ہونی چاہیے جس کی بنیاد اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون اور یوکرین کی علاقائی سالمیت کے حوالے سے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر ہو۔
انہوں نے یہ بات بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں کہی ہے جہاں وہ یورپی شراکت داروں کے ساتھ اعلیٰ سطحی اجلاس اور بات چیت کے لیے موجود ہیں۔ قبل ازیں سیکرٹری جنرل امریکہ کے صدر ٹرمپ اور روسی صدر پوٹن کی جانب سے جنگ بندی کو بحیرہ اسود تک وسعت دینے کے اعلانات کا بھی خیرمقدم کر چکے ہیں جو دنیا بھر میں خوراک اور کھادیں برآمد کرنے کا اہم تجارتی راستہ ہے۔
(جاری ہے)
بحری تجارت کا اہم راستہ
سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے تحت بحیرہ اسود میں محفوظ اور آزادانہ جہاز رانی کے لیے معاہدہ طے پانے سے عالمگیر غذائی تحفظ اور تجارتی ترسیلی نظام کو محفوظ بنانے میں مدد ملے گی۔

اقوام متحدہ نے یوکرین میں پیدا ہونے والے اناج اور روس سے خوراک اور کھادوں کی بحیرہ اسود کے راستے محفوظ برآمدات یقینی بنانے کے لیے بہت سا کام کیا ہے۔ اس کا مقصد دنیا بھر میں خوراک کی قیمتوں میں اضافے اور بحرانوں کا سامنا کرنے والے ممالک میں قحط کو روکنا ہے۔
اناج اور کھادوں کی برآمد
جولائی 2022 میں اقوام متحدہ نے روس، یوکرین اور ترکیہ کے اشتراک سے بحیرہ اسود کے راستے اناج کی دنیا بھر میں ترسیل کا اقدام شروع کیا تھا۔
اس کے ذریعے 30 ملین ٹن اناج اور دیگر خوراک برآمد کی گئی جس سے عالمگیر غذائی تحفظ کو برقرار رکھنے میں مدد ملی۔ علاوہ ازیں، اقوام متحدہ اور روس کے مابین بھی ایک معاہدے طے پایا جس کی بدولت روس نے دنیا بھر میں اناج اور کھادیں برآمد کی تھیں۔جولائی 2023 میں روس نے اول الذکر معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کر دیا جسے سیکرٹری جنرل نے افسوسناک قرار دیا تھا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکرٹری جنرل بحیرہ اسود میں جہاز رانی کی آزادی کے ہمیشہ حامی رہے ہیں اور عالمگیر غذائی تحفظ کے لیے وہ اب بھی روس کے ساتھ باہمی مفاہمت کی یادداشت پر عملدرآمد جاری رکھنے کے لیے رابطے میں ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ انسانی المیہ: حقائق جاننے کے لیے صحافیوں کو رسائی دینے کا مطالبہ
-
این اے 213 ضمنی الیکشن، غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کامیاب قرار
-
سکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن، 4 خوارج دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا
-
بلوچستان میں سڑکیں بنانے کی مخالفت چھوٹی سوچ اور تنگ نظری والے کررہے ہیں
-
وفاقی حکومت کا ملکی معیشت کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کرنے کا فیصلہ
-
ماہ رنگ بلوچ، پاکستان میں نسلی اقلیت کے لیے مزاحمت کا ایک چہرہ
-
جنگ بندی کی ناکامی کا ذمہ دار اسرائیل ہے، قطری امیر
-
بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں صوبائی خودمختاری کی آئینی حدود کو تسلیم کیا جائے
-
وزیراعظم شہباز شریف پٹرول کی قیمتیں کیوں کم نہیں کر رہے؟
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سیجارتو کی ملاقات
-
فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید اضافہ، نئی قیمت 3 لاکھ 50 ہزار روپے کی سطح پر پہنچ گئی
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف بلوچستان کو دینے پر اعتراض سمجھ سے بالاتر ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.