سابق مشیر وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری محمد ریاض کی طرف سے پاکستان سویٹ ہوم کے طلباء و طالبات کے اعزاز میں افطاری کا اہتمام

جمعرات 20 مارچ 2025 22:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2025ء) سابق مشیر وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری محمد ریاض کی طرف سے جمعرات کو یہاں پاکستان سویٹ ہوم کے طلباء و طالبات کے اعزاز میں افطاری کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان(ہلال امتیاز) نے پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں کے ہمراہ مہمانوں کا استقبال کیا۔تقریب میں  چوہدری پرویز اشرف ، سردار یعقوب احمد خان، قمر زمان کائرہ ، چوہدری منظور احمد، چوہدری اعجاز احمد ، چوہددی قاسم مجید، خان ناصر خان،  فیصل راٹھور ، نرگس اور شاہدہ رحمانی نے شرکت کی۔