
قابل تجدید توانائی کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے،مفتاح اسماعیل نے غلط اور بے بنیاد اعداد و شمار پیش کر کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے، سردار اویس احمد خان لغاری
جمعرات 20 مارچ 2025 22:10
(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے کہا کہ سولر نیٹ میٹرنگ کے مستقبل کے صارفین تین سے چار سال میں اپنی سرمایہ کاری کی رقم پوری کر لیں گے جو ایک بہترین شرح منافع ہے، موجودہ نیٹ میٹرنگ صارفین کے معاہدے پرانے نرخوں کے مطابق رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کے کئی ممالک میں نیٹ میٹرنگ کی قیمت ایڈجسٹ کی جاتی ہے تاکہ قومی گرڈ اور معیشت پر غیر ضروری بوجھ نہ پڑے، باہمی اتفاق اور مشورے سے آئی پی پیز کے معاہدوں میں نظرثانی ہو چکی ہے۔ اویس لغاری کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز معاہدوں پر نظرثانی سے 1500 ارب سے زائد کا فائدہ حاصل کیا گیا ہے جس کو بجلی کی قیمتوں میں کمی کے ذریعے عوام تک جلد منتقل کیا جائے گا، پچھلے سال قومی گرڈ پر 55 فیصد سے زائد کلین انرجی تھی جس میں ہائیڈل، سولر، ونڈ اور نیوکلیئر پاور شامل ہیں۔ اگلے چند سالوں میں کلین گرین انرجی کی شرح 85 فیصد تک پہنچ جائے گی، پاکستان میں کلین گرین انرجی گرڈ ہونے پر فخر ہونا چاہئے۔ اویس لغاری نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے چینی کی قلت اور برآمد کے معاملے پر بے جا تنقید کی، حقیقت یہ ہے کہ موجودہ حکومت نے چینی اور گندم کی فراہمی مستحکم رکھنے کے لئے بروقت فیصلے کئے، یہ بات قابل افسوس ہے کہ وہ شخص جو خود وزیر خزانہ رہ چکا ہے، آج معاشی مسائل کو سیاست کی نظر کر رہا ہے۔ اویس لغاری نے مزید کہا کہ حکومت توانائی، زراعت اور معیشت میں بہتری کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، پاور سیکٹر میں سب سے زیادہ اصلاحات ہوئیں، انہیں قبول نہ کرنا بہت بڑی بدقسمتی ہے، تنقید برائے تنقید کی بجائے تعمیری تجاویزکا خیرمقدم کیا جائے گا۔مزید قومی خبریں
-
پی ٹی اے نے بھارتی پروپیگنڈہ نیٹ ورک بند کر دیا
-
گورنر پنجاب سے فلپائن کےاعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
ناصر شاہ کا خصوصی توجہ کے حامل بچوں کے ادارے کا دورہ، تمام سینٹرز کی سولرائیزیشن کا اعلان
-
بھارتی اینکرز جھوٹ اور غیر ذمہ دارانہ صحافت کے ذریعے خطے میں نفرت اور اشتعال انگیزی کو ہوا دے رہے ہیں، گورنر سندھ
-
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں پانی کی قلت کا نوٹس لے لیا
-
نکاح کو آسان بنانے کے عزم کی عملی مثال خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے اجتماعی شادیوں کا تیسرا مرحلہ مکمل
-
گورنرخیبرپختونخواسے تیمرگرہ بار ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ اراکین پرمشتمل وفد اور تخت بھائی بار ایسوسی ایشن کے وفد نے گورنرہاوس پشاور میں الگ الگ ملاقاتیں
-
پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،کسی بھی جارحیت پر دشمن کو دندان شکن جواب دیں گے،حنیف عباسی
-
خون کے ایک ایک قطرے کاحساب لیا جا رہا ہے اور لیاجائے گا، وزیرقانون
-
شہبازشریف کا محمد خان ڈاہا سے ٹیلیفونک رابطہ ،حاجی عرفان احمد خان ڈاہا کی رحلت پر اظہار افسوس
-
پاکستان امن چاہتا ہے مگر جارحیت کا جواب دینا بھی جانتا ہے، رانا تنویر حسین
-
پٹرولیم وزیر علی پرویز ملک کی پیپکا کے ساتھ ملاقات، پاکستان کی معیشت میں تیل وگیس کی صنعت کے کردار کی تعریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.