
پنجاب کی دیہی خواتین کیلئے مریم نواز آئی ٹی ٹریننگ اور ڈیجیٹل سکلز پروگرام کا آغازکردیا گیا
صوبے کی 27 ہزار دیہی خواتین کیلئے شروع کئے گئے پروگرام میں آن لائن ٹریننگ کے دوران دیہی خواتین کو سکالر شپس بھی دیئے جائیں گے، ٹریننگ کی تکمیل پر ہر خاتون کو ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر اور فری وائی فائی ڈیوائس ملے گی
فیصل علوی
جمعہ 21 مارچ 2025
14:45

(جاری ہے)
پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام دیہی خواتین کو چھ ماہ آن لائن ٹریننگ دی جائے گی۔ دیہی خواتین کو مکمل آئی ٹی، ویب ڈویلپمنٹ اور کوڈنگ کی آن لائن ٹریننگ دی جائے گی۔
پروگرام میں دیہی خواتین کی آن لائن ٹریننگ میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ای کامرس، سوشل میڈیا مینجمنٹ، گرافکس ڈیزائن اور ملٹی میڈیا کورس شامل ہیں۔آن لائن ڈیجیٹل اینڈ آئی ٹی ٹریننگ کی تکمیل پر دیہی خواتین گھر بیٹھے فری لانسنگ بھی کر سکیں گی، دیہی خواتین ڈیجیٹل ٹریننگ کی تکمیل پر ٹیک فرم یا آن لائن بزنس بھی شروع کر سکیں گی۔دیہی خواتین کو فری لانسنگ، ریموٹ ورک، ڈیٹا انٹری، آفس آٹومیشن اور سائبر سکیورٹی سکلز سکھائے جائیں گے۔ آن لائن ٹریننگ کی تکمیل پر پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سرٹیفکیٹ اور جاب لنک بھی فراہم کرے گا۔آن لائن ٹریننگ کی تکمیل پر دیہی خواتین گاوں کے گھر کو مائیکروانٹرپرائزز میں تبدیل کر سکیں گی۔پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام چھ ماہ کی آن لائن ٹریننگ کے دوران دیہی خواتین کو اسکالرشپ بھی دی جائے گی تاکہ وہ عملی طور پر ڈیجیٹل دنیا میں قدم رکھ سکیں۔دیہی خواتین گاو¿ں کے گھر کو مائیکرو انٹرپرائزز میں تبدیل کر سکیں گی۔ دیہات کی خواتین پی ایس ڈی ایف کی ویب سائٹ (psdf.org.pk//:https) پر گھر بیٹھے اپلائی کر سکتی ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پنجاب کی خواتین اب دیہات میں رہتے ہوئے بھی انٹرنیشنل آئی ٹی مارکیٹ میں مسابقت کر سکیں گی اور ڈیجیٹل انقلاب کی بانی بنیں گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ دیہی خواتین کو آئی ٹی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعےمعاشی طور پر بااختیار بنائیں گے۔ دیہی خواتین اپنے گھر چھوڑے بغیر باعزت اور باوقار روزگار کما سکیں گی۔ پنجاب کی خاتون دیہات میں بیٹھ کر بھی انٹرنیشنل آئی ٹی مارکیٹ میں مسابقت کر سکیں گی۔ دیہی خواتین کی آن لائن ٹریننگ سے فاصلوں کی رکاوٹیں ختم ہوں گی۔ خواتین کیلئے ٹیکنالوجی ایجوکیشن محض سکل نہیں بلکہ روشن مستقبل کو خود لکھنے کا ذریعہ بنے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ دیہات کی 27 ہزار خواتین پنجاب میں ڈیجیٹل انقلاب کی بانی بن سکیں گی۔مزید اہم خبریں
-
یمن: حوثیوں کے خلاف جنگ، امریکہ کو مہنگی پڑ رہی ہے
-
ایسے اقدامات دشمن کیلئے قیمتی انٹیلی جنس معلومات فراہم کرسکتے ہیں
-
پاکستان اور بھارت کشیدگی نہ بڑھائیں،دونوں ممالک مل بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالیں،امریکہ
-
مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات ہیں بھارت اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں فوجی کارروائی کر سکتاہے، عطاء اللہ تارڑ
-
بھارت اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں حملہ کر سکتا ہے، پاکستان
-
یوکرین کے لوگ ٹرمپ کے امن منصوبے کے متعلق کیا سوچتے ہیں؟
-
پاکستان: موسمیاتی تبدیلی ملیریا میں اضافہ کا سبب، ڈبلیو ایچ او
-
موجودہ حالات میں فلسطینی مسئلے کا دو ریاستی حل ڈوبنے کا خطرہ، گوتیرش
-
میانمار: زلزلے کے ایک ماہ بعد بھی جھٹکے جاری رہنے سے لوگ خوفزدہ
-
پاکستان: بلوچ رہنماؤں کی گرفتاریوں پر انسانی حقوق ماہرین کو تشویش
-
بھارت شفاف تحقیقات سے بھاگ رہا ہے، کچھ تو ہے جو دنیا سے چھپا رہا ہے
-
امن ہماری ترجیح ہے لیکن اسے بزدلی نہ سمجھا جائے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.