
پاکستان کی غزہ پر اسرائیل کی مہلک بمباری دوبارہ شروع کرنے کی مذمت
یرغمالیوں کی رہائی حاصل کرنے کا بہترین طریقہ جنگ بندی معاہدے پر مکمل عمل درآمد ہے،منیر اکرم
جمعہ 21 مارچ 2025 16:33
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عام شہری موجودہ جنگ کا مرکزی شکار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یرغمال بنانا بین الاقوامی قانون کے تحت ممنوع ہے اور یہ بنیادی انسانی ہمدردی کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کو خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں فلسطینیوں کو کبھی نہیں بھولنا چاہیے، جو جبری طور پر نظر بندہیں۔پاکستانی مندوب نے کہا کہ شہریوں کے تحفظ کو بین الاقوامی انسانی قانون بشمول چوتھے جنیوا کنونشن کی مکمل تعمیل میں یقینی بنایا جانا چاہیے،تاہم بین الاقوامی قانون کو یکساں، عالمی اور مستقل طور پر لاگو کیا جانا چاہیے۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم ان ہزاروں فلسطینیوں کو نہیں بھول سکتے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جنہیں اسرائیلی جیلوں میں جبری طور پر حراست میں رکھا گیا،انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور غیر انسانی حالات میں رکھا گیا۔ بہت سے لوگ بدسلوکی اور طبی غفلت کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ پاکستانی مندوب نے کہا کہ مصر، قطر اور امریکا کے تعاون سے جنگ بندی کے معاہدے نے امید کی کرن پیش کی لیکن کچھ اسرائیلی سیاست دانوں نے افسوسناک طور پراس معاہدے کو سبوتاژ کیا، جو جنگ کے تسلسل کے ذریعے اپنی بقا کو ترجیح دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان غزہ میں انسانی مصائب کے خاتمے اور تمام شہریوں کے ساتھ انسانی سلوک کو یقینی بنانے کی تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کا غیر قانونی قبضہ بین الاقوامی قانون کی مسلسل خلاف ورزی ہے اور غزہ کے معصوم اور بے بس لوگوں کے خلاف اس کے اندھا دھند فوجی اقدامات مشرق وسطی میں عدم استحکام اور تنازعات کو ہوا دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے عرب اور او آئی سی کا منصوبہ امن کے لئے ایک حقیقت پسندانہ راستہ پیش کرتا ہے اور اسے دوبارہ بحال کیا جانا چاہیے۔پاکستانی مندوب نے مندوبین کو بتایا کہ ایک منصفانہ اور پائیدار امن صرف دو ریاستی حل کی طرف ایک قابل اعتماد اور ناقابل واپسی سیاسی عمل کے احیاسے حاصل کیا جا سکتا ہے، جس کے نتیجے میں 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مشتمل ایک آزاد، خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں لایا جائے، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔ انہوں نے کہا کہ فرانس اور سعودی عرب کی مشترکہ صدارت میں جون میں ہونے والی کانفرنس، مسئلہ فلسطین کے پرامن حل کو آگے بڑھانے اور بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق دو ریاستی حل کو عملی جامہ پہنانے کا ایک اہم موقع فراہم کرتی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
پاک بھارت کشیدگی؛ ایمریٹس نے پاکستان کیلئے پروازیں معطل کردیں
-
چین اورروس کے تعلقات مسلسل نئی قوت حاصل کر رہے ہیں، چینی صدر
-
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نئی دلی پہنچ گئے
-
ڈزنی کی مشرق وسطی میں انٹری، ابوظبی میں جدید ترین تھیم پارک کا اعلان
-
امریکہ کا ایک اور جنگی طیارہ بحیرہ احمر میں جا گرا
-
بھارت کے سکھ فوجیوں کی بغاوت، پنجاب کے دشمیش کالج میں پاکستانی پرچم لہرادیا، گرپتونت پنوں
-
بھارت میں بیل کی اسکوٹر پر سواری نے لوگوں کو حیران کردیا
-
برطانوی خبر رساں ادارے نے مقبوضہ کشمیر میں 3 طیارے گرنے کی تصدیق کر دی
-
طیاروں کے بعد بھارت کی کرنسی بھی زمین بوس
-
بھارتی حملے، ترکیہ نے پاکستان کیساتھ کھڑا ہونے کا پیغام دیدیا
-
بھارتی ایئر لائن کی پرواز کو بم سے اڑانے کی دھمکی موصول
-
بھارت کا بڑا نقصان، کئی بڑے ہوائی اڈے بند، فلائٹ آپریشنز معطل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.