وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کے ہمراہ رمضان سہولت بازار کا دورہ ، اشیائے خورد و نوش کے نرخوں اور معیار کا جائزہ لیا

جمعہ 21 مارچ 2025 18:01

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2025ء) وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کے ہمراہ رمضان سہولت بازار کا دورہ کیا، صوبائی وزیر نے کمالیہ میں لگائے گئے رمضان سہولت بازار میں اشیائے خوردونوش کے نرخوں اور معیار کا جائزہ لیا ۔انہوں نے سستی چینی کے سٹال کا خصوصی طور پرمعائنہ کیا اور انتظامات پر اظہار اطمینان کیا۔

صوبائی وزیر نے بتایا کہ صوبہ بھر میں 80 سے زائد رمضان سہولت بازار قائم کیے گئے ہیں جوعوام کو معیاری اور سستی اشیاء فراہم کر رہے ہیں، رمضان سہولت بازاروں میں عوام کا رش منصوبے کی کامیابی کا ثبوت ہے،حکومت پنجاب عوام کو مہنگائی کے دباؤ سے نکالنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔بعد ازاں وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین اور ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ منصوبے کے گھروں کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر ہاؤسنگ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق مستحق خاندانوں کو چھت فراہم کی جا رہی ہے، ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ منصوبہ بے گھر اور کم آمدنی والے افراد کے لیے انقلابی اقدام ہے، جس کے تحت ہزاروں خاندانوں کو اس منصوبے سے اپنا ذاتی گھر میسر آ سکے گا۔وزیر ہاؤسنگ نے افسران کو ہدایت کی کہ کی منصوبے کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے۔صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔