
وزیراعلیٰ مریم نواز نے شجرکاری مہم کے دوران ڈیڑھ کروڑ پودے لگانے کا ٹارگٹ مقرر کردیا
عوام سے اپیل ہے کہ درخت ضرور لگائیں، چاہے سائے میں بیٹھنے کی توقع ہو نہ ہو، 161سال سے قائم محکمہ جنگلات کو انفارمیشن ٹیکنالوجی سے لیس کیا جارہا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف
ثنااللہ ناگرہ
جمعہ 21 مارچ 2025
19:49

(جاری ہے)
موسم بہار شجرکاری مہم کے دوران مجموعی طور پر ڈیڑھ کروڑ پودے لگانے کا ٹارگٹ دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ ”پلانٹ فار پاکستان “ مہم کے تحت 44 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔ ” گرین پاکستان“ پروگرام کے تحت 34لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ صوبہ بھرکے زرعی جنگلات میں 14لاکھ زائدپودے لگائے جائیں گے۔ ہیلتھ، ایجوکیشن اور دیگر اداروں کو شجرکاری کے لئے 55 لاکھ پودے فراہم کیے گئے ہیں۔ پہلی مرتبہ بے آباد سرکاری اراضی پر بھی درخت لگائے جائیں گے۔ راجن پور، مظفرگڑھ اور سرگودھا میں دریائے سندھ سے متصل 3700 ایکڑ پر شجرکاری کی جائیگی۔ غازی گھاٹ اورمظفر گڑھ میں 1500ایکڑ رقبے پر شجرکاری ہوگی۔ شیخوپورہ اور لاہور راوی کنارے پر 444 ایکڑ رقبے پر درخت لگائے جائیں گے۔ گجرات میں دریائے چناب سے متصل علاقوں میں بھی شجرکاری ہوگی۔ گوجرانوالہ، چھانگا مانگا، چیچہ وطنی، اٹک، جھنگ اور ڈی جی خان میں خالی اراضی پر شجرکاری کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب میں 161سال سے قائم محکمہ جنگلات کو انفارمیشن ٹیکنالوجی سے لیس کیا جارہا ہے۔ فارسٹ ڈیپارٹمنٹ میں جی آئی ایس ریموٹ سینسنگ، ہائی ریزولوشن میپنگ اور ڈرون ٹیکنالوجی متعارف کروائی گئی ہے۔ سیٹلائٹ اور ڈورن ٹیکنالوجی سے جنگلات میں وقوع پذیر تبدیلیوں کی بروقت نشاندہی ممکن ہوگی۔مری اور جھانگا مانگا کے جنگلات کی ہائی ریزولوشن اورتھری ڈی میپنگ مکمل کر لی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ڈرون ٹیکنالوجی سے جنگلات میں تجاوزات کی مانیٹرنگ اور فارسٹ ہیلتھ مانیٹرنگ ممکن ہوگی۔ جنگلات اور جنگلی حیات کی حفاظت کے لئے تھرمل سینسرکی مدد لی جائے گی۔ جنگلات کی حدود کے تعین کے لئے کمپارٹمنٹ لیول فارسٹ میپنگ کی جارہی ہے۔ فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے فیلڈ سٹاف کی مانیٹرنگ اور انسپیکشن کے لئے موبائل ایپ لانچ کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ جنگلا ت میں لگنے والی آگ کے بروقت سدباب اور ڈی ٹیکشن انٹیلی جنس سسٹم کوجلد فعال کر دیا جائے گا۔ جنگلات سے متعلق ہنگامی صورتحال کے لئے خصوصی ہیلپ لائن 1084 بھی قائم کر دی گئی ہے۔مزید اہم خبریں
-
غزہ میں امداد کی ترسیل کے لیے نئے فاونڈیشن کے قیام کا اعلان
-
امریکہ پاکستان اور بھارت کے بحران میں مداخلت نہیں کرے گا، وینس
-
وزیراعظم شہباز شریف کا مسلم لیگ ن کے راہنماحاجی عرفان احمد خان ڈاہا کی رحلت پر تعزیت کا اظہار
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کی 48 گھنٹے میں دوسری اہم ملاقات ،پاک بھارت کشیدگی ، سرحدوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی ناروے کے وزیر خارجہ ایسپین بارتھ ایدے سے ٹیلیفونک گفتگو، بلا اشتعال بھارتی حملوں سے بگڑتی ہوئی علاقائی صورتحال سے آگاہ کیا
-
پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،کسی بھی جارحیت پر دشمن کو دندان شکن جواب دیں گے،وفاقی وزیر ریلوے
-
نئے پوپ رابرٹ پریوسٹ کو عالمی رہنماؤں کی مبارک باد
-
آن لائن بینکنگ اور اے ٹی ایم کی بندش کی افواہوں پر کان نہ دھریں،سرٹ
-
عمران خان کی زندگی کو اڈیالہ جیل میں شدید خطرہ ہے، علی امین گنڈاپور کا دعویٰ
-
جی-10 بمقابلہ رافیل،پاک بھارت فضائی جنگ نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا
-
پاک بھارت کشیدگی،وزیر داخلہ سے قائمقام امریکی سفیر کی 48 گھنٹوں میں دوسری ملاقات
-
مودی کے مظالم کیخلاف عمران خان نے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے، علی امین گنڈاپور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.