انقلابی شاعر حبیب جالب کا97واں یوم پیدائش24مارچ کو منایا جائے گا

ہفتہ 22 مارچ 2025 12:18

انقلابی شاعر حبیب جالب کا97واں یوم پیدائش24مارچ کو منایا جائے گا
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2025ء)انقلابی شاعر حبیب جالب کا97واں یوم پیدائش24مارچ کو منایا جائے گا اس سلسلے میں فیصل آباد سمیت مختلف شہروں کے ادبی حلقوں میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیاجائے گاجس میں مقررین حبیب جالب کی انقلابی شاعری اور ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریںگے۔حبیب جالب24مارچ1928ء کو بھارتی پنجاب میں پیدا ہوئے۔

(جاری ہے)

غربت کی کوکھ سے جنم لینے والے حبیب جالب نے اپنی آنکھوں سے جو دیکھا اسے من و عن شاعری کے قالب میں ڈھال دیا نتائج سے بے پروا ہ ہو کر حبیب جالب نے ہر دور میں جابر اور آمر حکمران کے سامنے کلمہ حق بیان کیا۔حبیب جالب کی انقلابی شاعری کے پانچ مجموعے منظر عام پر آئے جن میں بر گ آور، سر مقتل،عہد ستم،ذکر بہتے لہو کااور گوشے میں قفس کے قابل ذکر ہیںانہیں پاکستانی فلم ’’زرقا‘‘ کے ایک مشہور گانے ’’رقص زنجیر پہن کر بھی کیا جاتا ہے‘‘ سے شہرت حاصل ہوئی۔حبیب جالب 12مارچ 1993ء کو علالت کے باعث انتقال کر گئے تھے۔حبیب جالب کی وفات کے 16برس بعد انہیںان کی خدمات کے عوض حکومت پاکستان نے نشان امتیاز سے نوازا۔

متعلقہ عنوان :