Live Updates

صاحبزادہ فرحان پاکستان کیلئے سب سے بڑی انفرادی ٹونٹی ٹونٹی اننگز کھیلنے والے بیٹر بن گئے

29 سالہ اوپنر نے 72 گیندوں پر 14 چوکوں اور 11 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 162 رنز بنائے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 22 مارچ 2025 14:29

صاحبزادہ فرحان پاکستان کیلئے سب سے بڑی انفرادی ٹونٹی ٹونٹی اننگز کھیلنے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22 مارچ 2025ء ) قومی بیٹر صاحبزادہ فرحان نے نیشنل ٹی 20 کپ 2025ء میں پشاور ریجن کے لیے کھیلتے ہوئے کل کوئٹہ ریجن کے خلاف صرف 72 گیندوں پر 162 رنز سکور کرڈالے۔
پچھلے تین میچوں میں پہلے ہی ایک سنچری اور 2 نصف سنچریاں بنانے کے بعد 29 سالہ صاحبزادہ فرحان اس کھیل میں ناقابل یقین فارم کے ساتھ آئے اور انہوں نے اس کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔

صاحبزادہ فرحان نے 72 گیندوں پر 14 چوکوں اور 11 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 162 رنز بنائے۔
صاحبزادہ فرحان کا اسکور پاکستان کے کسی بھی ٹی ٹونٹی بیٹر کا سب سے بہترین انفرادی سکور ہے، ان سے قبل 2017ء میں اسلام آباد کے خلاف لاہور وائٹس کے لیے کامران اکمل نے 150 ناٹ آؤٹ رنز بنائے تھے۔

(جاری ہے)

یہ کرس گیل کے 2013ء میں 175 اور ایرون فنچ کے 2018ء میں 172 کے بعد T20 کی تاریخ کا مشترکہ تیسرا سب سے بڑا انفرادی سکور بھی ہے۔

صاحبزادہ فرحان کے علاوہ مزید تین کھلاڑیوں ہیملٹن مساکڈزا (2016ء)، حضرت اللہ زازئی (2019ء) اور ڈیولڈ بریوس (2022ء) نے 162 ، 162 رنز بنا رکھے ہیں۔
صاحبزادہ فرحان نے آخر 4 اننگز میں 114*, 62, 76, 162* رنز سکور کیے ہیں ۔ یہ 207 کی اوسط اور 189.9 کے اسٹرائیک ریٹ سے 414 رنز بنتے ہیں ۔ T20Is میں 4 اننگز میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ فرانس کے Gustav McKeon کے پاس ہے جنہوں نے اپنے پہلے چار T20I میں 373 رنز بنائے۔

صاحبزادہ فرحان کی جانب سے لگائے گئے 11 چھکے بھی پاکستان میں کسی بھی ٹی ٹونٹی میں کسی بلے باز کی جانب سے لگائے گئے دوسرے سب سے زیادہ چھکے ہیں۔ یہ ریکارڈ کامران اکمل کے پاس ہے جنہوں نے ناقابل شکست 150 رنز میں 12 چھکے لگائے جب کہ بین ڈنک پی ایس ایل کے ایک میچ میں 12 چھکوں کی مدد سے 99 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات