بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کال پر دالبندین، نوکنڈی میں شٹرڈائون ہڑتال ،دکانیں،مارکٹیں و دیگر مراکز بند

ہفتہ 22 مارچ 2025 17:43

دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2025ء) بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مرکزی کال پر کوئٹہ دھرنے کے شرکاء پر تشدد و گرفتاریوں کے خلاف دالبندین، چاگئے، نوکنڈی میں مکمل شٹرڈاون ہڑتال دکانیں،مارکٹیں اور دیگر مراکز بند رہے جبکہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے کارکنان نے صبح وقتی فیصل کالونی، بائی پاس پاک ایران شاہرہ اور دالبندین بازار کا جائزہ لیا گیا اور پرامن طریقے سے واپس گئے اور تمام کاروباری مراکز بند رہے اور صرف روزہ داروں اور مریض کے لئے میڈیکل اسٹورز اور سبزیاں پھل خریدنے کے لئے دکانیں کھلے رہیں ،واقعات پیش نہیں آئے اور چاغی انتظامیہ اور دالبندین پولیس امن امان قائم رکھنے کے لئے سیکورٹی قائم رکھنے کے لئے کوشاں رہے اور کوئی ناخوشگوار واقعات پیش نہیں آئے۔