مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا تسلسل جاری رہا

اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ فی من 200 روپے کم کرکے 1600 روپے کے بھا ؤپر بند کیا

ہفتہ 22 مارچ 2025 17:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2025ء)مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا تسلسل جاری رہا۔ کاروباری حجم بھی محدود رہا، نیو یارک کاٹن کے وعدے کے بھاؤ میں اتار چڑھا کے بعد کچھ بہتری ہو رہی ہے۔ ٹیکسٹائل ملز درآمدی روئی میں دلچسپی لے رہے ہیں کاٹن یارن اور کپڑا بھی درآمد ہو رہا ہے جس کی وجہ بہتر کوالٹی کم قیمت اور EFS کی سہولت مہیاہے۔

جبکہ مقامی کاٹن پر 18 فیصد سیلس ٹیکس عائد ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد میں EFS کے متعلق اجلاس میں غور کیا گیا تھا علاوہ ازیں توانائی کی قیمت کم ہونے کی اطلاعات بھی آرہی ہیں۔ جنرز کے پاس روئی کا اسٹاک رکھا ہوا ہے وہ اطراب میں مبتلہ ہیں۔ کپاس کے آئندہ سیزن 26-2025 کے لئے اگتی کپاس کی بوائی پر زور دیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

صوبہ سندھ کے کچھ علاقوں میں اگیتی کاشت جاری ہے جبکہ پجاب میں بھی اگتی کپاس کی بوائی ہو رہی ہے۔

صوبہ پنجاب میں 10 لاکھ ایکڑ پر اگیتی کپاس کی پیداوار کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ڈیمز میں پانی کی غیر معمولی کمی کے باعث بیشتر کاٹن زونز میں کپاس کی کاشت ایک بار پھر سوالیہ نشان بن گئی،کپاس کی نئی فصل میں متوقع تاخیر کے باعث نئی فصل کیسودے بھی ٹھراو کا شکار ہو گئے۔ چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ پاکستان کے دوبڑے ڈیموں میں پانی کا ذخیرہڈیڈ لیول تک پہنچنے کے باعث سندھ کے کئی اضلاع میں نہری پانی کی کمی یا عدم دستیابی کے باعث کپاس کی کاشت متاثر ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

صوبہ سندھ میں روئی کا بھا ؤکوالٹی و پیمنٹ کنڈیشن کے مطابق فی من 16000 تا 17000 روپے صوبہ پنجاب میں روئی کا بھاؤ 16500 تا 17200 روپے رہا۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ فی من 200 روپے کم کرکے 1600 روپے کے بھا ؤپر بند کیا۔ کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا بین الاقوامی کاٹن کے بھاؤ میں مجموعی طور پر ملا جلا رجحان رہا نیویارک کاٹن کے وعدے کا بھاؤ فی پانڈ 66.00 تا 67.50 امریکن سینٹ چل رہا ہے۔ USDA کی ہفتہ وار برآمدی اور فروخت رپورٹ کے مطابق سال 25-2024 کیلئے 1 لاکھ 10 ہزار 100 گانٹھوں کی فروخت ہوئی۔