
یوم پاکستان‘ پرپاکستانی عوام ، حکومت کومبارکباد ، 5 ہزارسے زائد کشمیری کی فوری رہائی کا مطالبہ
ہفتہ 22 مارچ 2025 20:31
(جاری ہے)
دیگر حریت رہنمائوں نے 23 مارچ 1940 کو منظور کی گئی قرارداد پاکستان کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس قرارداد نے خطے کے مسلمانوں کو نئی توانائی اور حوصلہ دیا جو قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں اپنے لیے ایک الگ وطن کے حصول کیلئے مصروف جدوجہد تھے۔
انہوں نے حق خودارادیت کی جدوجہد کے لیے غیر متزلزل حمایت پر پاکستان کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ ایک مضبوط و مستحکم پاکستان کشمیر کی آزادی اور پاکستان کے ساتھ اسکے انضمام کی ضمانت ہے۔ادھر ضلع کٹھوعہ کے علاقے لوہائی میں بھارتی فوجیوں نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران تین کشمیری نوجوانوں محمد سلیم ، فاروق احمد اور ہپی چودھری کو گرفتار کر لیا ہے۔گرفتارنوجواں کے خلاف کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔بھارتی پولیس نے ضلع بانڈی پورہ میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے اور تلاشی کی کارروائیاں عمل میں لائیں۔سرینگر سمیت مختلف علاقوں میں پاکستانی پرچم لہرائے گئے اور پوسٹرچسپاں کئے گئے ہیں جن میںپاکستان کے عوام اور حکومت کو یوم پاکستان پر مبارکباد دی گئی ہے۔ قائد اعظم محمد علی جناح اور بری فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کی تصاویر والے پوسٹروں میں کہاگیا ہے کہ جموں و کشمیر پاکستان کا حصہ ہے۔ پوسٹروں میںبھارت کے غیر قانونی قبضے سے آزادی کے لئے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔ادھر نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما اور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن آغا روح اللہ مہدی نے ایک بیان میں نئی دہلی پر زور دیا کہ وہ بھارت کی مختلف جیلوں میں نظر بند 5ہزارسے زائد کشمیریوں کو رہا کرے۔انہوں نے ان کی طویل نظربندی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بہت سے کشمیری بغیر مقدمہ چلائے قید ہیں اور انہیں قانونی حقوق سے محروم رکھاگیا ہے۔آغا روح اللہ نے افسوس کا اظہار کیا کہ نظربندیوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے جس کی طرف عالمی برادری کو توجہ دینے کی ضرورت ہے۔بھارتی نیوز پورٹل’’ آرٹیکل 14 ‘‘کی ایک رپورٹ میں بھارت بھر میں ہند انتہا پسند تنظیموں کی طرف سے کشمیری تاجروں کو ہراساں کیے جانے اور انہیںتشدد کا نشانہ بنائے جانے کے مسئلے کو اجاگر کیا گیا ہے۔ بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا اور میڈیا کے ذریعے پھیلائی جانے والی نفرت کے ماحول میں بہت سے لوگوں کو دھمکیوں اور حملوں کا سامنا ہے جس سے ان کی روزی روٹی اور سلامتی خطرے میں پڑ گئی ہے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
-
جلد آزاد جموں وکشمیر میں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام شروع کر رہے ہیں،رانا مشہود
-
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے مظفرآباد میں علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ،14 آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں کی منظوری
-
مقبوضہ جموں کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
-
مظفرآباد ، بجلی کا طویل بریک ڈائون، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 سے 20 گھنٹے تک جاپہنچا
-
کشتواڑ، بھارتی پولیس نے 5 افراد گرفتار کر لیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.