کھاریاں،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائو ن ،3ملزمان گرفتار ، اسلحہ ، منشیات برآمد

ہفتہ 22 مارچ 2025 19:29

کھاریاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2025ء)پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائو ن میں 3ملزمان گرفتار کر کے رائفل کلاشنکوف،پسٹل 30 بور اور 1 کلو سے زائد چرس برآمدکرلی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سرکل کھاریاں چوہدری شاہد محمود کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ گلیانہSI محمد انور سرلہ نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب خطرناک مجرم اشتہاری وسیم جاوید ساکن مکوال کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزم کے قبضہ سے آلہ قتل پسٹل 30 بور برآمد کر کیا۔گرفتار ملزم تھانہ گلیانہ پولیس کو قتل کے مقدمہ نمبر 61/20 میں مطلوب تھا۔جس کو پولیس نے پیشہ وارانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے گرفتار کر لیا۔جبکہ نا جائز اسلحہ برداروں اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان میں 1۔عتیق الرحمان 2۔

بدنام زمانہ منشیات فروش ارسلان علی شامل ہیں۔ جن کے قبضہ سے 1 کلو سے زائد چرس اور رائفل کلاشنکوف برآمد کر لی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اس سلسلہ میں ڈی ایس پی سرکل کھاریاں چوہدری شاہد محمود کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر معاشرے کا ناسور ہیں۔اور نوجوان نسل کی تباہی کا باعث بن رہے ہیں۔جنکے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری رکھیں گے۔