پاکستان کے موجودہ مسائل ومشکلات کا واحد حل ملک امن و امان کا قیام ہے ،ملک سید عمران

پوری قوم اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرے ،تمام سیاسی جماعتیں باہمی روابط سے جمہوری نظام کو مضبوط کریں ، رہنماء (ن) لیگ خیبرپختونخوا

ہفتہ 22 مارچ 2025 22:47

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2025ء)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صوبائی رہنماملک سید عمران نے کہا ہے کہ پاکستان کے موجودہ مسائل ومشکلات کا واحد حل ملک امن و امان کا قیام ہے ، لہٰذا پوری قوم اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرے اور تمام سیاسی جماعتیں باہمی روابط سے جمہوری نظام کو مضبوط کریں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت ملک کو درپیش چیلنجوں سے نکالنے کیلئے سرگرم ہیں، انہوں نے کہا کہ اصولوں کی سیاست مسلم لیگ (ن)کے قائدین کا مشن ہیں قائد میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں عوام کی ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری رہے گا خدمت خلق ہی میں اللہ تعالی کی رضامندی ہیں جس پر ہمیشہ عمل پیرا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی صدر انجنئیر امیر مقام خان عید الفطر کے بعد ضلع بونیر کا دورہ کریں اور اس ضلع کی پسماندگی کے خاتمہ کے لئے میگا پراجیکٹس کے اعلانات کریں تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں پی ٹی آئی کی موجودہ صوبائی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں صوبہ خیبرپختونخواہ سنگین بحرانوں اور مسائل کی لپیٹ میں ہیں جبکہ حکمران عوام کے مسائل کے حل میں سنجیدہ نہیں۔