نصیرآباد ،زیر تعمیر میڈیکل کالج پر مسلح افرار کا حملہ ،تعمیراتی سامان کو آگ لگا دی

لاکھوں کا سامان جل کر راکھ ،مزدوروں کو کام کرنے سے روک دیا

ہفتہ 22 مارچ 2025 20:20

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2025ء) نصیرآباد میں زیر تعمیر میڈیکل کالج پر مسلح افرار کا حملہ تعمیراتی سامان کو آگ لگا دی لاکھوں کا سامان جل کر راکھ مزدوروں کو کام کرنے سے روک دیا خوف کے باعث تعیراتی کام روک دیا گیا مسلح افراد کی تعداد بارہ کے لگ بھگ تھی جدید اسلحے سے لیس تھے عینی شاہدین ذرائع کے مطابق نصیراباد نوتال پولیس تھانے کی حدود میں اربوں روپے کی لاگت سے زیر تعمیر شہید بے نظیر بھٹو میڈیکل کالج کا کام مسلح افراد نے رکواک دیا گیا ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے لاکھوں روپے کا تعمیراتی سامان اور مشنیری کو بھی اگ لگا دی جس کے باعث تمام سامان جل کر راکھ ہو گیا عینی شاہدین کے مطابق مسلح جن کی تعداد بارہ بتاء جارہی ہے وہ جدید اسلحے سے لیس تھے انہوں نے مزدوروں کو دھمکی دی اگر دوبارہ کام شروع کیا تو وہ اپنی جان کے خود ذمہ دار ہونگے خوف کے مارے مزدور بھاگ کھڑے ہوئے مسلح افراد باآسانی فرار ہوگئے ادھر واقعے کے بعد حکومتی جاری ترقی یاتی اسکیمات پر مقامی ٹھکیداروں میں بھی خوف کی لہر دوڑ گئی ہے تاہم پولیس کے متعلق پولیس مذید تحقیقات کر رہی ہے