ایس پی پوٹھوہار طلحہٰ ولی کی زیر صدارت اجلاس ، ایس ڈی پی او کینٹ، ایس ایچ اوز سول لائنز اور کینٹ سرکل کی شرکت

ہفتہ 22 مارچ 2025 20:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2025ء) ایس پی پوٹھوہار طلحہٰ ولی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ایس ڈی پی او کینٹ، ایس ایچ اوز سول لائنز اور کینٹ سرکل نے شرکت کی۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ایس پی پوٹھوہار نے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ زیر تفتیش مقدمات میں ملوث ملزمان گرفتار کر کے چالان بروقت مرتب کیے جائیں۔

(جاری ہے)

اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جائے اور منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ گشت کے نظام کو مزید موثر بناتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مربوط حکمت عملی کے تحت کارروائیاں کی جائیں اور ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 فوری رسپانس کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تھانہ میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں۔ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور ان کو سہولیات کی فراہمی اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :