لاہور، سابق ایم پی اے کا اپنے ڈرائیور پر تشدد، پولیس نے گن مین کو گرفتار کرلیا

سابق ایم پی اے کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، پولیس

ہفتہ 22 مارچ 2025 21:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2025ء)لاہور میں سابق ایم پی اے نے اپنے ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنا دیا، پولیس نے گن مین رب نواز کو گرفتار کرلیا جبکہ سابق ایم پی اے کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

(جاری ہے)

فیصل کامران نے بتایا کہ سابق ایم پی اے نے معمولی بات پر ڈرائیور فاروق کو تشدد کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ جیسے ہی واقعے کی ویڈیو پولیس کو موصول ہوئی، فورا ایکشن لے کر کارروائی کا آغاز کیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واضح کیا کہ قانون ہاتھ میں لینے والا چاہے جتنا بھی طاقتور ہو، وہ قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔

متعلقہ عنوان :