پیر اعجاز ہاشمی کا مولانا سردار محمد خان لغاری کے انتقال پر اظہار تعزیت

ہفتہ 22 مارچ 2025 22:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2025ء) جمعیت علماپاکستان کی مرکزی صدر ییر اعجاز ہاشمی نے مولانا لغاری کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جے یو پی ایک مخلص ساتھی اور رہنما سے محروم ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہمارا زندگی بھر تنظیمی ساتھ رہا ہے، ان کی موت سے پیدا ہونے والا خلا تادیر پورا نہیں ہو سکے گا۔ مرحوم تمام اسلامی مکاتب فکر میں عزت کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔ وہ صلح جو انسان تھے، جنہوں نے منکرین ختم نبوت کے خلاف جدوجہد میں بھر پور حصہ لیا اور اتحاد بین المسلمین کو پروان چڑھانے میں مولانا شاہ احمد نورانی کی فکر کے مطابق کام کرتے رہے۔

متعلقہ عنوان :