بیرون ملک سے سوچی سمجھی سازش کی جارہی ہے، دشمن ہمارے ملک کو کمزور کرنا چاہتا ہے، گورنرسندھ

ہم مربوط پالیسی اور اصلاحات سے پاکستان کو مضبوط معیشت بنائیں گے، بحیثیت قوم غیر معمولی حالات کا مقابلہ ثابت قدمی سے کرنا ہوگا، یقین دلاتا ہوں ملک و قوم کے حالات بہت جلد بدلنے والے ہیں؛ میڈیا سے گفتگو

Sajid Ali ساجد علی اتوار 23 مارچ 2025 13:55

بیرون ملک سے سوچی سمجھی سازش کی جارہی ہے، دشمن ہمارے ملک کو کمزور کرنا ..
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مارچ 2025ء ) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ یقین دلاتا ہوں ملک و قوم کے حالات بہت جلد بدلنے والے ہیں، پاکستان میں خوشحالی کے نئے دور کا آغاز جلد شروع ہوگا۔ یوم پاکستان کے موقع پر بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری کے بعد وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور سندھ کابینہ کے ارکان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہون نے کہا کہ یوم پاکستان پر قوم کو مبارک باد دیتا ہوں، 23 مارچ کو پاکستان کی تاریخ میں خصوصی اہمیت حاصل ہے، ہم مربوط پالیسی اور اصلاحات سے پاکستان کو مضبوط معیشت بنائیں گے، بحیثیت قوم غیر معمولی حالات کا مقابلہ ثابت قدمی سے کرنا ہوگا، اللہ ہم سب میں اتحاد کے ساتھ ساتھ احساس بھی پیدا کرے۔

گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے سوچی سمجھی سازش کی جارہی ہے، دشمن ہمارے ملک کو کمزور کرنا چاہتا ہے، دشمن تاک میں ہے کہ غلطی ہو اور ہمیں معاشی طور پر پیچھے کیا جاسکے، دہشت گردی کا مقابلہ صرف فورسز نہیں پوری قوم کو کرنا ہوتا ہے، میں ہر ایک شخص سے اپیل کرتا ہوں کہ مل کر ملک کی ترقی کا جذبہ پیدا کریں، آئیں ایک نئے جذبے کے ساتھ وطن کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اپنے عظیم رہنماں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے، پاکستان قائداعظم اور ان کے ساتھیوں کی انتھک جدوجہد کا نتیجہ ہے، ملک میں آزادی سے رہ تو رہے ہیں، معاشی اور معاشرتی مسائل سے گزر رہے ہیں، سانحہ اے پی ایس کے بعد کچھ فیصلوں پر عمل نہیں ہوا، جس کی وجہ سے کچھ مسائل کا سامنا ہے، کینالوں کے خلاف ہمارا احتجاج جاری ہے، ہم کینالیں نہیں بننے دیں گے۔