شجاع آباد میں 20 سالا نوجوان کی درخت سے لٹکتی لاش برآمد

اتوار 23 مارچ 2025 14:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2025ء) ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں اتوار کے روز نوجوان کی درخت سے لٹکتی لاش پرآمد ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

نوجوان کی شناخت بلا کے نام سے ہوئی جسکی عمر 20 سال کے قریب بتائی گئی اور وہ چاہ صوبے والا نزد اللہ والا کا رہائشی تھا۔پولیس نے نعش کو قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔ورثاء نے قتل کے خدشے کا اظہار تو کیا ہے تاہم انہوں نے واضح کیا کہ انکی کسی سے کوئی دشمنی یا جھگڑا نہیں ہے۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھی اسی علاقے کے قریب 40 سالا شخص کی درخت سے لٹکتی لاش برآمد ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :