شیخوپورہ سے اغواء نومولود بازیاب، ملزمان گرفتار

اتوار 23 مارچ 2025 15:05

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2025ء)شیخوپورہ پولیس نے گزشتہ روز اغواء کیے جانے والا 4 دن کا نومولود بازیاب کروا کر ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ صدر کی حدود سے بچے کو نامعلوم خاتون اور مرد نے اغوا کیا تھا، تاہم نومولود کو والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ڈی پی او کے مطابق ہیومن انٹیلی جنس اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔