23 مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے ڈی سی کمپلیکس سرگودھا میں تقریب کا انعقاد

اتوار 23 مارچ 2025 15:40

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2025ء) ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے حوالہ سے سادہ مگر پروقار تقریب ڈی سی کمپلیکس میں منعقد ہوئی۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)محمد وسیم نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودہا محمد صہیب اشرف کے ہمراہ قومی پرچم لہرایا۔پولیس کے چاک و چوبند دستے نے پرچم کوسلامی جبکہ پولیس بینڈ نے قومی ترانہ اور ملی نغموں کی دھنیں پیش کیں۔

تقریب میں اے ڈی سی جی عمر فاروق، سی ای او ایجوکیشن کلثوم منشاءاور پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم کے علاوہ سرکاری افسران، بوائز اسکاو ¿ٹس سمیت دیگرشعبہ زندگی کے افراد نے شرکت کر کے وفاداری کا پیغام دیا۔ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن (ر) محمد وسیم نے اپنے پیغام میں کہا کہ 23 مارچ تجدید عہد کا دن ہے کہ ہم مملکت پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے تحریک پاکستان کے جذبے کو اجاگر کریں۔

(جاری ہے)

ایثار وقربانی ،حب الوطنی ‘ احساس ذمہ داری اورملت واحدہ کے فروغ کیلئے اپنے عہدوں او رمراتب کو استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ 23 مارچ تحریک پاکستان میں سنگ میل کی حیثیت رکھتاہے جب برصغیر پاک وہند کے محکوم مسلمانوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں اپنی منزل کا تعین کیااورسات سال کے قلیل عرصہ میں متحد جدوجہد کے نتیجہ میں پاکستان کا حصول ممکن ہوا۔انہوں نے کہاکہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے ا س کی قدر کریں۔اپنی صفوں میں اتحاد،محبت اور رواداری کو پروان چڑھائیں۔ منفی سوچ کو رد کریںتاکہ ہم اقوام عالم میں اپنی شناخت منوا سکیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)عمرفاروق نےملک وقوم کی سلامتی کی دعا کروائی۔