ڈسٹرکٹ حب اور لسبیلہ میں 23 مارچ یوم پاکستان مناسبت دن کے حوالے سے انتہائی جزبے کے ساتھ منایا گیا ہے

اتوار 23 مارچ 2025 15:40

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2025ء) ملک بھر کی طرح ڈسٹرکٹ حب اور لسبیلہ میں 23 مارچ یوم پاکستان مناسبت دن کے حوالے سے انتہائی جزبے کے ساتھ منایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ حب میں ڈپٹی کمشنر آفس سوک سینٹر حب میں قومی پرچم کشائی کا انعقاد کیا گیا جبکہ ڈسٹرکٹ لسبیلہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ڈپٹی کمشنر آفس اوتھل میں قومی پرچم کشائی کا انعقاد کیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر حب نثار احمد لانگو، ڈسٹرکٹ کونسل چیئرمین حب محمد جاوید جمالی کی سربراہی میں 23 مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے حب میں منعقد تقریب میں پرچم کشائی کی گئی جبکہ ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرہ بلوچ اور ڈسٹرکٹ کونسل چیئرمین کی سربراہی میں 23 مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اوتھل میں منعقد تقریب میں پرچم کشائی کی اس موقع پر پولیس لیویز کے چاک و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی پرچم کشائی تقریب میں ضلعی انتظامیہ افسران سمیت حب شہر کے مختلف سیاسی عمائدین نے شرکت کی۔

\378