فلسطین و غزہ ،مقبوضہ کشمیر عوام اسرائیل اور بھارت کے سامراجی طاقتوں سے خود کی آزادی کیلئے نجات دہندہ سمجھتے ہیں،وزیرموحولیات

اتوار 23 مارچ 2025 15:45

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2025ء)آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے وزیر ماحولیات عامر عبدالغفار لون نے 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ اور علامہ محمد اقبالؒ کی ولولہ انگیز قیادت میں ایک طویل اور کھٹن جدوجہد کے بعد پاکستان معرض وجود میں آیا پچاسی برس قبل 23 مارچ 1940 کے دن جس ملک کے قیام کیلئے قرارداد پاس کی گئی تھی وہ آج اسلامی جمہوریہ پاکستان کی صورت میں دنیا کے نقشے پر پوری آب و تاب کے ساتھ موجود ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان امت مسلمہ کا دفاعی حصار ہے ،ملت اسلامیہ ایٹمی ملک کے حامل واحد اسلامی ملک پاکستان جس کی مسلح افواج دنیا میں ایک اہم مقام رکھتی ہے ،ہم اپنی مسلح افواج پاکستان پر فخر کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ فلسطین و غزہ اور مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام اسرائیل اور بھارت کے سامراجی طاقتوں سے خود کی آزادی کیلئے نجات دہندہ سمجھتے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ بھارت کے اندر تیس کروڑ مسلمانوں کی ابتر صورتحال یہ واضح کرتی ہے کہ برصغیر کے کروڑوں مسلمان پاکستان کو ہی اپنی امیدوں کا مرکز سمجھتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے عوام سے اپیل کی کہ وہ اللہ کا شکر بجا لائیں کہ وہ ایک آزاد اسلامی ملک میں رہ رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ وقت کی ضرورت ہے کہ پاکستان کے چوبیس کروڑ عوام تمام تر سیاسی، مذہبی، صوبائی اور لسانی تعصبات سے بالاتر ہو کر ایک قوم بن کر اپنے ملک کی ترقی خوشحالی اور دفاع کیلئے کردار ادا کریں۔