شیڈ ٹرسٹ ہرسال رمضان المبارک میں ملک کے طول وعرض میں مستحق خاندانوں کی مدد کے لیے راشن تقسیم کرتا ہے،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

اتوار 23 مارچ 2025 16:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2025ء) سابق وفاقی وزیر اور چئیر پرسن شیڈ ٹرسٹ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شیڈ ٹرسٹ ہمیشہ سے دکھی انسانیت کی خدمت کرنا اپنا فرضِ اولین سمجھتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو سیالکوٹ میں موضع ڈنگہ میں راشن تقسیم کرنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسی جذبے کے تحت ہرسال رمضان المبارک میں ملک کے طول وعرض میں مستحق خاندانوں کی مدد کے لیے راشن تقسیم کیا جاتا ہے ، شیڈ ٹرسٹ کا یہ اقدام ان افراد کے لیے ایک سہارا ہے جو مہنگائی ، بے روزگاری ، غربت کے ہاتھوں مجبور ہے ۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شیڈ ٹرسٹ کی ہمیشہ سے کوشش ہے کہ ہر ضرورت مند گھرانے تک راشن پہنچے تاکہ کوئی بھوکا نہ سوئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مخیر حضرات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام مخیر حضرات سے گزارش کرتی ہیں کہ وہ آگے بڑھیں اور اس کارِ خیر میں مزید حصہ ڈال کر اسے فروغ ،وسعت دینے میں مدد گار بنیں تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحقین کی مدد کی جا سکے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اسی طرح خدمتِ خلق کی توفیق۔ عطا فرمائے اور ہمارے وسائل میں برکت دے۔ آمین!