ریجنل پولیس آفیسر کی جانب سے اردل روم کا قیام، پولیس افسران و ملازمین کی اپیلوں پر سماعت کی

اتوار 23 مارچ 2025 16:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2025ء) ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے اپنے دفتر میں اردل روم کا انعقاد کیا جہاں انہوں نے پولیس افسران و ملازمین کی اپیلوں کی سماعت کی۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر خالد خاں کو خلاف ضابطہ کام کرنے پر چارج شیٹ کردیا گیا۔ آ ر پی او نے انسپکٹر کو ایک سال کے لئے سب انسپکٹر بنا دیا۔

انسپکٹر اختر اسلام کی اپیل سروس ضبطی چھ ماہ کو پندرہ یوم میں تبدیل کر دیا ۔ سب انسپکٹرز جمیل احمد، عباد علی ، فیاض احمد فیضان علی ، محمد اعجاز اور سمیع اللہ کی اپیلوں کو منظور کرلیا۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹر حق نواز کی اپیل سروس ضبط چھ ماہ منظور جبکہ سروس ضبطی ایک سال کو مسترد کر دیا ۔ خورشید احمد کی چار اپیلیں روکے جانے انکریمنٹ ایک سال کو دس دن کی تنخواہ کے برابر جرمانے میں تبدیل کر دیا۔

(جاری ہے)

جبکہ سروس ضبطی چھ ماہ اور ایک سال کو منظور جبکہ سروس ضبطی ایک سال کو مسترد کر دیا۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد یعقوب کی اپیل تنزلی تنخواہ کو مسترد ، مختیار حسین کی اپیل روکے جانے انکریمنٹ ایک سال کو منظور کر لیا ۔ ہیڈ کانسٹیبلز محمد اسلم کی اپیل سروس ضبطی ایک سال منظور جبکہ مظہر حسین کی اپیل سروس ضبطی ایک سال کو پندرہ یوم کی تنخواہ اور ندیم شہزاد کی سروس ضبطی دو سال کو پندرہ یوم کی تنخواہ کے برابر جرمانے میں تبدیل کر دیا۔

کانسٹیبلز صفدر حسین، شاہد مختیار اور بدر بخت کی اپیلیں منظور جبکہ اظہر سعید کی اپیل مسترد کر دی ۔بعد ازاں آ ر پی او نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سب انسپکٹر علی حسن ، محمد کاشف اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اکرام کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا اور انہیں اپنے فرائض منصبی اسی طرح محنت اور دیانتداری سے سر انجام دینے کی تلقین کی۔ آ ر پی او کا کہنا تھا کہ مشکلات کے باوجود پولیس اپنے فرائض سے کبھی غافل نہیں رہی۔ محکمہ پولیس میں ا چھے کام پر ایوارڈ اور خلاف ضابطہ کام کرنے پر سزا بھی دی جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :