بلوچستان میں دہشتگردوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ،وزیراعلیٰ بلوچستان کا یوم پاکستان کے موقع پر پیغام

اتوار 23 مارچ 2025 17:40

بلوچستان میں دہشتگردوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ،وزیراعلیٰ بلوچستان کا ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2025ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ 23 مارچ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ پاکستان قربانی اور جدوجہد کا ثمر ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو 23مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج ہم عہد کرتے ہیں کہ اپنے وطن کی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے لیے کوئی جگہ نہیں ، امن و امان ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے۔