آئی پی پیز ٹیرف میں کمی سے متعلق آئی پی پیز اور سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت (آج)ہوگی

اتوار 23 مارچ 2025 19:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2025ء)آئی پی پیز کے ٹیرف میں کمی کے حوالے سے اقدامات سے متعلق 7 آئی پی پیز اور سی پی پی اے کی ٹیرف نظرثانی کے لئے نیپرا میںدرخواست پر سماعت آج ( پیر) کے روز ہوگی ۔درخواست 2002 کی پاورپالیسی کے تحت لگنے والے آئی پی پیز نے دائر کی۔

(جاری ہے)

نشاط چونیاں پاور، نشاط پاور نارووال انرجی لمٹیڈ، لبرٹی پاورٹیک لمٹیڈ، اینگروپاورجن قادرپور لمٹیڈ، سیفائر الیکڑک پاور لمٹیڈاور سیف پاور لمٹیڈ کی جانب سے درخواست دائر کی گئی۔

سماعت میں روپے اور ڈالر کی قدر کے فرق کے طریقہ کار پرنظرثانی کے معاملے کا جائزہ لیا جائے گا، سماعت میں ٹیک اینڈ پے سسٹم کے تحت ادائیگیوں کے طریقہ کار کا جائزہ لیا جائے گا،ای پی سی لاگت کے 0.90 فیصد انشورنس کیپ پر نظرثانی کا معاملہ زیرغور آئے گا۔

متعلقہ عنوان :