صوابی،چھوٹا لاہور پولیس نے اندھے قتل میں ملوث مرکزی ملزم عثمان عرف غوگ کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا

اتوار 23 مارچ 2025 19:45

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2025ء)چھوٹا لاہور پولیس نے حافظ القرآن اور گورنمنٹ سکول کھنڈہ کے ٹیچر کے اندھے قتل میں ملوث مرکزی ملزم عثمان عرف غوگ کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق عرصہ چار مہینے پہلے گورنمنٹ پرائمری سکول کھنڈہ کے پی ایس ٹی ٹیچر اور حافظ القرآن مسمی حسن فراز سکنہ کھنڈہ کو کسی نامعلوم ملزم/ملزمان نے رات کے اندھیرے میں کندالا کی گزرات اور تیز دار آلہ سے گلا کاٹ کر اور تشدد کے ساتھ بے دردی سے قتل کر دیا تھا جس پر تھانہ چھوٹا لاہور میں نامعلوم ملزمان کے خلاف فقیر شیر کے مدعیت میں مقدمہ درج ہوا تھا۔

جس پر ایس پی انوسٹی گیشن صوابی افتخار علی کی سربراہی میں ڈی ایس پی سرکل لاہور محمد اقبال خان کی قیادت میں ایس ایچ او لاہور تیمور سلیم خان اور تفتیشی آفسران انسپکٹر زاہد خان اور انسپکٹر مختاج خان نے دن رات محنت اور جدید سائنسی خطوط سے تفتیش شروع کرکے ملزم عثمان عرف غوگ ساکن کنھڈہ کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیاجنہوں نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ مسمی حافظ حسن فراز کو بوجہ سابقہ دلبدی قتل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ ملزم عثمان عرف غوگ ایک عادی جراِئم پیشہ عناصر ہے جس کے خلاف تھانہ لاہور میں مورخہ 21.07.2023 میں جرم 381A/411 مقدمات درج رجسٹرڈ ہے۔

متعلقہ عنوان :