/ دریائے سندھ سے چھ مجوزہ کینالز نکالے جانے کیخلاف سندھ کے راگی فقیر بھی میدان میں نکل آئے ، قومی گیت گاکر انوکھا احتجاج

اتوار 23 مارچ 2025 20:45

ت*حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2025ء) دریائے سندھ سے چھ مجوزہ کینالز نکالے جانے کیخلاف سندھ کے راگی فقیر بھی میدان میں نکل آئے اور انہوں نے قومی گیت گاکر انوکھا احتجاج کیا۔ اولڈ کیمپس سے پریس کلب تک نکالے جانے والی ریلی کے شرکاء سے سرمد ایاز، برکت گوپانگ ، دانش منظور ، ذوالفقار منگی، فدا حسین منگی، ماسٹر غلام حسین اور دیگر نے کہاکہ سندھ کی تہذیب ہزاروں سال پرانی ہے اور سندھ کا وجود دریائے سندھ سے ہے۔

(جاری ہے)

دریائے سندھ میں اگر پانی کی فراہمی بند ہوجاتی ہے تو سندھ کے 7کروڑ سندھی زمینوں سے ختم ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ایک تو پانی کی کمی کا مسئلہ ہے ، دریائے سندھ سے ہزاروں کیوسک پانی سمندر میں چھوڑا جانا چاہئے جو نہیں چھوڑا جارہا ہے جس کی وجہ سے سندھ کی ساحلی پٹی کا گوٹھ اور زمین تباہ ہورہی ہے، لاکھوں افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں ، پانی کی کمی کے سبب سندھ کی زراعت تباہی کے کنارے پر پہنچ گئی ہے اور اس صورتحال میں بیروزگاری جنم لے رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :