Live Updates

ملتان پولیس میں کانسٹیبلز بینڈ سٹاف کی بھرتی کیلئے جسمانی پیمائش کا مرحلہ شروع

اتوار 23 مارچ 2025 21:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2025ء) ملتان پولیس میں کانسٹیبلز اور لیڈی کانسٹیبلز بینڈ سٹاف کی بھرتی کے لیے جسمانی پیمائش کا مرحلہ شروع ہو گیا ہے، بھرتی کے عمل کو مکمل طور پر شفاف بنانے کے لیے ہر بوتھ پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں تاکہ نگرانی کو یقینی بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

بھرتی کے عمل کی نگرانی سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر بطور چیئرمین کر رہے ہیں جبکہ ایس ایس پی آپریشنز ملتان کامران عامر خان بطور سیکریٹری اور بٹالین کمانڈر جلیل عمران خان غیلزائی بطور ممبر اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔

سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی زیر نگرانی بھرتی کے تمام مراحل کو مکمل کیا جا رہا ہے، جہاں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانے کےلئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔جسمانی پیمائش کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد کامیاب امیدواروں کا تحریری امتحان لیا جائے گا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :