وطن عزیز کا حصول لاکھوں قربانیوں کاثمر ہے، سینیٹر شیخ بلال احمد خان مندوخیل

اتوار 23 مارچ 2025 22:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء سینیٹر شیخ بلال احمد خان مندوخیل نے کہا ہے کہ یوم پاکستان کو منانے کا مقصد نظریہ پاکستان اور ملک سے اظہار محبت کا پیغام دیتا ہے اور عزم کرنا ہے کہ ملک اورصوبے کی حفاظت کیلئے ہم سب آپس میں شانہ بہ بشانہ کھڑے رہینگے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے 23مارچ کے حوالے سے اپنے بیان میں کیا۔سینیٹر شیخ بلال احمد خان مندوخیل نے کہا کہ ہم آج کے دن دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہمیں اپنے ملک پر فخر ہے اور پاکستان/بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے بھرپورجہدوجہد جاری رکھیں گی ،ان کا مزید کہنا تھا کہ وطن عزیز کا حصول لاکھوں قربانیوں کاثمر ہے ،اب اس ملک کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے۔