حکومت سندھ نے غیر قانونی طور پر مقیم افغانوں کی ملک بدری کیلئے پلان تیار کرلیا،مہلت میں 8روزباقی

اتوار 23 مارچ 2025 22:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2025ء)غیرقانونی تارکین اور افغان کارڈ ہولڈرز کے پاکستان چھوڑنے کی مہلت میں صرف 8روز باقی رہ گئے۔ذرائع کے مطابق سندھ میں دوسرے مرحلے میں قانونی اور غیر قانونی مقیم افغانوں کی ملک بدری کیلئے تیاریاں کرلی گئی ہیں، دوسرے مرحلیمیں یکم اپریل سے غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو بے دخل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق افغان باشندوں کو 15فروری سے 31مارچ تک رضاکارانہ واپسی کی پیشکش کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حکومت سندھ نے سکیورٹی، آپریشنل اور اسٹریٹجک پلان تیار کرلیا ہے، وفاق کی ہدایت پر افغان باشندوں کی ملک بدری کا پلان محکمہ داخلہ اور کمشنرز کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایاہے کہ سندھ بھرمیں ڈویژن اورضلعی سطح پر کمیٹیاں فعال کردی گئی ہیں جبکہ ہولڈنگ پوائنٹس بھی بنادئیے گئے۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر کیماڑی اورڈپٹی کمشنر جیکب آباد کی سربراہی میں ہولڈنگ پوائنٹ بنائے گئے ہیں، ہولڈنگ پوائنٹ میں محکمہ بلدیات کا عملہ اور محکمہ صحت کا پیرا میڈیکل اسٹاف تعینات ہوگا۔ذرائع کے مطابق افغان قیدی جن کی سزائیں پوری ہوچکی ہیں انہیں بھی ہولڈنگ پوائنٹ لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :