یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کی شاندار تقریب، کیک کاٹا گیا، خصوصی دعائیں

aijaz ahmad gondal اعجاز احمد گوندل اتوار 23 مارچ 2025 23:05

یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کی شاندار ..
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مارچ 2025ء)پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے صدر محمد غوث القادری کی جانب سے یوم پاکستان کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی کمپیرینگ حافظ زاہد علی نے کی، جبکہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت ڈاکٹر اکرم شہزاد نے حاصل کی۔ اس موقع پر استاد شاہ جہاں اور ڈاکٹر اکرم شہزاد نے حمد و نعت پیش کیں، جبکہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

(جاری ہے)

تقریب میں مسلم لیگ ن کے تمام عہدیداران اور ممتاز شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ محمد غوث القادری نے خطاب میں تمام پاکستانیوں کو یومِ پاکستان کی مبارکباد پیش کی اور اس خوشی کے موقع پر کیک کاٹنے کی رسم بھی ادا کی گئی۔ مہمانوں کے لیے سحری کا شاندار اہتمام کیا گیا، جس میں بے مثال خلوص اور اعلیٰ درجے کی مہمان نوازی نے تقریب کو یادگار بنا دیا۔ رمضان المبارک کی مقدس ساعتوں میں قومی تقریب کا انعقاد اور اس کے روحانی و برکاتی پہلو شرکاء کے لیے ایک خاص تجربہ ثابت ہوئے۔ آخر میں شرکائے تقریب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا۔