قصور،چونیاں میں قتل کے مقدمہ میں مفرور مجرم اشتہاری گرفتار،پولیس ترجمان

پیر 24 مارچ 2025 11:10

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2025ء) قصورکے نواح چونیاں میں قتل کے مقدمہ میں 17 سال سے مفرور مجرم اشتہاری گرفتار کر لیا گیا۔پولیس ترجمان قصور نے ”اے پی پی“کوبتایا کہ تھانہ صدر چونیاں پولیس کے ایس ایچ او محمد ذوالفقار کی سربراہی میں کامیاب کارروائی‘ کی گئی۔ قتل کے مقدمہ 535/08 میں 17 سال سے مفرور اے کیٹگری کا مجرم اشتہاری محمد سرور گرفتارکر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

مجرم اشتہاری محمد سرور نے سال 2008 میں نوشہرہ کے علاقہ میں شہری امین کو ناحق قتل کیا تھا۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ مجرم اشتہاری مجرم محمد سرور کو جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا گیا‘ تھانہ صدر چونیاں پولیس نے حسب ضابطہ ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔ ڈی پی اوقصور محمد عیسیٰ خاں نے مجرم اشتہاری کی گرفتاری پر تھانہ صدر چونیاں پولیس کو شاباش دی۔\378